جمعرات 1 اکتوبر 2026 - 20:17
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی: عوام کی ایمانی طاقت ہی ملک کی کامیابی کی بنیاد ہے

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے وزیر زراعت سے ملاقات میں بندگیِ خدا اور قومی اقتدار کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مؤمن عوام کو اپنی قدرت کا مظہر قرار دیتا ہے۔ انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ دفاع مقدس سمیت مشکل حالات میں ملک کا تحفظ عوام کی میدان میں موجودگی اور اللہ تعالیٰ کی نصرت پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے جمعرات کے وزیر زراعت سے ملاقات میں ملک کے تحفظ اور استحکام میں عوام کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک کی حفاظت کو عوام کی مدد سے وابستہ قرار دیتا ہے اور مؤمن انسان کو اپنے سے جدا نہیں سمجھتا، بلکہ اسے «یدالله» یعنی ’’اللہ کا ہاتھ‘‘ قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو انسان حقیقی بندگی کو سمجھ لیتا ہے، وہ خود کو اللہ تعالیٰ سے جدا نہیں سمجھتا اور اللہ تعالیٰ بھی اسے اپنی قدرت اور مدد کا ذریعہ قرار دیتا ہے۔ ایسے لوگ اللہ کے حقیقی بندے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے مزید کہا کہ انسان کو اس مقام تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے جہاں اس کے تمام اعمال اللہ تعالیٰ کی تائید اور مدد کے ساتھ انجام پائیں۔

انہوں نے انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کو اللہ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی موجودگی کی واضح مثالیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی بھی اسی طرح کامیاب ہوا اور آٹھ سالہ جنگ بھی اسی جذبے کے ساتھ لڑی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ درحقیقت ایک بین الاقوامی جنگ تھی، لیکن عوام کی موجودگی اور اللہ تعالیٰ پر اعتماد کے باعث ملک کامیاب رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام اسی ایمانی قوت کے ساتھ میدان میں موجود ہوں تو ملک کامیابی حاصل کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha